یورپی ممالک نے روس کو براستہ یونان مہاجرین کو امداد پہنچانے کی اجازت دیدی

جمعرات 10 ستمبر 2015 09:27

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2015ء)یورپی ممالک نے روس کو یونان کے راستے شامی مہاجرین کیلئے امداد پہنچانے کی اجازت دے دی ،جبکہ امریکہ نے یونان سے روسی جہازوں کو گزرنے کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے شام میں امدادی سامان پہنچانے کیلئے یکم سے چوبیس ستمبر تک پروازیں چلانے کیلئے یونانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی جس پر امریکی سفارت خانے کی طرف سے باقاعدہ درخواست کی گئی تھی کہ روس کو اجازت نہ دی جائے۔ تاہم یونان نے امریکی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے روس کو امدادی سامان پہنچانے کی اجازت دے دی۔ یورپی ممالک کے مطابق امریکہ روس کے ساتھ موجود اختلافات کو شامی مہاجرین کے معاملے میں استعمال نہ کرے۔

متعلقہ عنوان :