ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لانگ خیر شاہ میں ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث نہر میں جا گری،ایک ہی خاندان کے 7 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی

اتوار 20 ستمبر 2015 09:21

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2015ء)ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لانگ خیر شاہ میں تیز رفتاری کے باعث ایک ٹریکٹر ٹرالی نہر میں جا گری جس سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لانگ خیر شاہ پر تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق اور 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور تمام لاشوں اور زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 9 افراد کی لاشوں کو ہسپتال میں لایا گیا جن میں سے زیادہ تعداد بچوں کی ہیں جبکہ اس کے علاوہ 4 زخمیوں کو بھی لایاگیا ۔ زخموں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ٹریکٹر ٹرالی کو نہر سے نکال کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :