بلدیاتی الیکشن مہم، بلاول بھٹو نے ”گریجوایٹ خواتین ورکرز“ کا ڈیٹا طلب کر لیا،تعلیم اور پارٹی میں کارکردگی کے لحاظ سے نئی ذمہ داریاں ملنے کا امکان، بلدیاتی الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے، سینئر رہنما

اتوار 20 ستمبر 2015 09:28

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2015ء)پاکستانی پیپلز پارٹی کے مرکزی صوبائی عہدے دار نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ شریک چیئرمین بلاول بھٹو نے ملک بھر سے گریجوایٹ جیالوں کے بعد اب خواتین گریجوایٹ وورکزکا ڈیٹا طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی پنجاب بلدیاتی الیکشن میں بھر پور کردار ادا کرے گی جبکہ خواتین وورکز کوپنجاب سمیت ملک بھر تعلیم اور پارٹی میں کارکردگی کے لحاظ سے نئی ذمہ داریاں کی جائیں گی ۔

ذرائع کے مطابق شریک چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کی خواہش پر ملک بھر کے تمام اضلاع کے صدور کم از کم ” گریجویٹ “ اوریونین کونسل سطح پر بھی پڑھے لکھے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو آگے لایا جائے گا۔پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق سال رواں میں شریک چیئرمین بلاول بھٹو ” نئی یوتھ اسمبلی“ کا اعلان کریں گے۔