ڈیوس کپ میں قومی ٹینس اسٹارز کی کامیابیاں جاری،ڈیوس کپ، اعصام الحق اور عقیل خان کی جوڑی نے ڈبلز کا میچ جیت لیا،میزبان چائینز تائی پے کو شکست ، دونوں کھلاڑی سنگلز میں آج دوبارہ ایکشن میں ہونگے

اتوار 20 ستمبر 2015 09:19

تائی پے(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2015ء) چائنز تائی پے میں جاری ڈیوس کپ میں قومی ٹینس کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس ، مسلسل دوسری کامیاب سمیٹ لی ہے۔ اعصام الحق اور عقیل خان کی ٹیم میزبان چائینز تائی پے کے خلاف اِن ایکشن ہوئی۔

(جاری ہے)

قومی کھلاڑیوں نے میچ کا آغاز جارحانہ بلکہ فاتحانہ انداز میں کیا اور پہلے دو سیٹ چھ دو اور چھ تین سے اپنے نام کیے۔ تیسرے سیٹ میں شکست کے بعد قومی اسٹارز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے چوتھا سیٹ چھ تین سے جیت کر کامیابی حاصل کی۔ اعصام الحق اور عقیل خان سنگلز میں آج دوبارہ اِن ایکشن ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :