سڈنی : پولیس کا ایک گھرپر چھاپا ، ٹیڈی بیئر میں چھپائے ہتھیار برآمد، پولیس نے 23 سالہ شخص کو گرفتار کر کے غیر قانون ہتھیار رکھنے کا مقدمہ عائد کردیا

اتوار 20 ستمبر 2015 09:56

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2015ء) آسٹریلوی پولیس نے سڈنی کے ایک گھر میں چھاپا مار کر ٹیڈی بیئر میں چھپائے گئے ہتھیار اور دیگر سامان بر آمد کر لیا۔پولیس نے اس کارروائی کی پوری ویڈیو بھی بنائی ،جس میں پولیس نے ایک چھاپے کے دوران ٹیڈی بیئر کے اندر چھپائے گئے۔

(جاری ہے)

ہتھیار، گولہ بارود،نقدی، اور کچھ نقشے برآمد کئے،پولیس کے مطابق ہتھیار میں دو پستول اور ایک میگزین شامل ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ ہتھیار غیر قانونی طور پر بیرون ملک سے لائے گئے۔ پولیس نے 23 سالہ شخص کو گرفتار کر کے غیر قانون ہتھیار رکھنے کا مقدمہ عائد کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :