اختیارات کا ناجائز استعمال اور 55لاکھ روپے سے زائد خورد برد کا الزام،نیب خیبرپختونخوا نے ایوب میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل پروفیسرڈاکٹر محمد ایوب کو گرفتار کرلیا

اتوار 20 ستمبر 2015 09:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2015ء)قومی احتساب بیورو(نیب )خیبرپختونخوا کی کارروائی، ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آبادکے سابق پرنسپل پروفیسرڈاکٹر محمد ایوب کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور 55لاکھ روپے سے زائد رقم کی خورد برد کے الزام میں گرفتا کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کچھ عرصے سے بدعنوان لوگوں کی شامت آئی ہوئی ہے بالخصوص سندھ میں بہت سے کرپٹ افراد کو نیب اور رینجرز نے گرفتار کیا ہے جن میں بڑے بڑے نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ میں بدعنوانی کیخلاف آپریشن پر بہت ہاہاکار مچی ، ایم کیو ایم اورپیپلز پارٹی نے سندھ کو تعصب کا نشانہ بنانے کا الزام بھی لگایا۔ سندھ کے بعد نیب نے پنجاب کا رخ کیا اور جمعرات کے روز ایک اجلاس میں پنجاب کے بدعنوان عناصر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔پنجاب کے بعد اب نیب نے خیبرپختونخوا کارخ کرلیا ہے جہاں کارروائی کرتے ہوئے ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آبادکے سابق پرنسپل پروفیسرڈاکٹر محمد ایوب کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور 55 لاکھ سے زائد کی رقم خورد برد کرنے کا الزام ہے جلد عدالت میں پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :