عوام کیلئے ٹھنڈی عید کی خوشخبری،رواں ہفتے ملک کے اکثریتی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے،محکمہ موسمیات ، آئندہ ہفتے ملک کے بیشتر کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، پشاور اور مالاکنڈ میں آج سے بارشو ں کا سلسلہ شروع ہو جائیگا،ترجمان

اتوار 20 ستمبر 2015 09:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2015ء)محکمہ موسمیات نے عوام کو ٹھنڈی عید کی نوید سنا دی ،رواں ہفتے ملک کے اکثریتی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے،ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے ملک کے بیشتر کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ پشاور اور مالاکنڈ میں آج (اتوار ) سے بارشو ں کا سلسلہ شروع ہو جائیگا،ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں مزید ایک دو روز موسم گرم رہے گا جبکہ قربان عید کے روز سمندی ہوائیں چلنا شروع ہو جائیں گے جو موسم کی تبدیلی میں کافی سودمند ثابت ہوں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ آج اتوار لیکر منگل کے دوران خیبر پختونخواہ(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن)، سندھ(میرپور خاص، سکھر، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد ڈویژن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے ،جنوبی پنجاب میں کپاس کی کاشت کے علاقوں میں بھی اتوار سے منگل کے دوران بارش کا امکان ہے جبکہ سکھر، میرپور خاص، بہاولپور، ساہیوال، لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

تاہم آج رات میرپور خاص،حیدرآباد، سکھر ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، سرگودھا، لاہور ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران : ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم لاہور اور پاراچنار میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سیزیادہ درجہ حرارت تربت میں44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سبی، لسبیلا، چھور 43، نورپورتھل، رحیم یار خان 42، مِٹھی، شہید بینظیر آباد، کوٹ ادو، بھکر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :