بلدیاتی الیکشن،متحدہ قومی موومنٹ”پنجاب سے آوٴٹ“،کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے نہ ہی کوئی کمپین چلائی جا رہی ہے،حکومت کو سپورٹ کریں گے، سیاسی تجزیہ کار

اتوار 20 ستمبر 2015 09:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2015ء) پنجاب اور سندھ میں جہاں بلدیاتی الیکشن کو شور ہے اور پہلے مرحلے کے بعد دوسرے مرحلے کیلئے بھی کاغذات جمع کروانے کا وقت ختم ہو رہا ہے وہیں پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں شامل بارہ اضلاع میں ایم کیو ایم کے کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے۔

(جاری ہے)

سیاسی حلقوں کا کہنا ہے بلدیاتی الیکشن میں حکمران جماعت ہی ایم کیو ایم کی فیورٹ ہے تاہم چند معاملات طے ہونے کے بعد ہی ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے ووٹرز کو گائیڈ لائنز دی جائیں گی۔ پنجاب میں سیاسی اعتبار سے ایم کیو ایم کے مرکزی قائدین الطاف حسین پر لگنے والی پابندی کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہیں۔