نیب نے اب تک 264.4 ارب روپے لوٹی گئی رقم وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائی‘ چیئرمین نیب ،گذشتہ ایک سال کے دوران18.831 ارب روپے وصول کئے گئے، 2014میں نیب کو 40077درخواستیں موصول ہوئیں جو کہ2013میں وصول ہونے والی 19900سے دو گنا ہیں،عوام اس ادارے پر اعتماد کرتے ہیں،نیب نے گزشتہ سال585انکوائریز کو مکمل کیا اور 188 کیسز کو نمٹایا‘ احتساب عدالتوں میں208ریفرنس فائل کئے ،قمر زمان چوہدری کا انگلش سپیکنگ یونین کی تقریب سے خطاب
اتوار 20 ستمبر 2015 10:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2015ء) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب نے اب تک 264.4 ارب روپے لوٹی گئی رقم وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائی‘ گذشتہ ایک سال کے دوران18.831 ارب روپے وصول کئے گئے‘ 2014میں نیب کو 40077درخواستیں موصول ہوئیں جو کہ2013میں وصول ہونے والی 19900سے دو گنا ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اس ادارے پر اعتماد کرتے ہیں‘ نیب نے2014میں585انکوائریاں مکمل کیں جبکہ 2013میں یہ تعداد صرف243تھی جبکہ سال2014میں 188 کیسز کو نمٹا دیا گیا‘2013میں یہ تعداد129تھی‘2014میں نیب کی طرف سے احتساب عدالتوں میں208ریفرنس فائل کئے گئے جبکہ2013میں یہ تعداد135تھی۔
اسی طرح پلی بار گینگ کے تحت 2014میں نیب نے 13.423ارب روپے کی ریکوری کی۔(جاری ہے)
وہ لاہور میں مقامی ہوٹل میں انگلش سپیکنگ یونین کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انگلش سپیکنگ یونین کے صدر شاہد حامد‘جنرل سیکرٹری خالد شفیق اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن کے خاتمہ کیلئے قانون کی حکمرانی، شفافیت، ذمہ داری اور احتساب کو فروغ دینا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، نیب کرپشن کے خاتمہ کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، کرپشن کے خاتمہ کیلئے ہمیں متحد ہو کر جنگ لڑنے کی ضرورت ہے۔
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنانا ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے جیسے افلاس زدہ لوگوں کیلئے خوراک، بے گھروں کیلئے پناہ گاہیں، بیماروں کیلئے صحت کی سہولیات، تمام بچوں کیلئے تعلیم کی فراہمی، نوجوانوں کیلئے ملازمتیں اور سماجی و اقتصادی بنیادی ڈھانچے کی ترقی جیسے اقدامات حکومت کی ذمہ داری ہے، ان سہولیات اور بنیادی حقوق کی فراہمی پر رقم، وقت اور محنت درکار ہوتی ہے، ایسی قیمتی اشیاء کا جان بوجھ کر نقصان پہنچانا اور بدنیتی رکھنا کرپشن کہلاتا ہے۔ اس پر غیر مشروط اتفاق رائے ہے کہ کرپشن معاشی شرح نمو اور سماجی ترقی کیلئے نقصان دہ ہے، عوام کی محنت سے کمائی گئی رقم کرپشن کے ذریعہ نٓظام سے نکالنے سے عوام کو ضروری خدمات کی فراہمی اور ان کا معیار زندگی متاثر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی آئین ساز اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں کرپشن کو زہر قرار دیا جس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے تاہم افسوس ہے کہ ان کے فرمودات پر درست انداز میں توجہ نہیں دی گئی، بدقسمتی سے قانون پر عمل درآمد میں کمزوری، انصاف اور احتساب کی کمی کی وجہ سے کرپشن طرز زندگی بن چکی ہے، کرپشن اور غربت ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں کرپشن سے ترقیاتی پروگراموں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، عوامی اثاثوں کی تعمیر و مرمت کے اخراجات بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں مختلف سطحوں پر کرپشن پھیل چکی ہے، کرپشن اچھے نظم و نسق کیلئے تباہ کن ہے، اچھے نظم و نسق کے ذریعہ کارکردگی، پیداوار اور معیار زندگی کو کم قیمت پر زیادہ سے زیادہ بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اگر کرپشن پر بروقت قابو نہیں پایا جاتا تو اچھے نظم و نسق اور ترقی کیلئے کوششیں بے معنی ہیں، کرپشن کے ایک فعل سے کرپشن کی کئی راہیں کھلتی ہیں۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ اچھے نظم و نسق کا مطلب ہے کہ حکام کو پبلک فنڈز کو شفاف طریقہ سے استعمال کرنے کی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے اور قومی خزانہ سے استعمال ہونے والے ہر ایک روپے کا حساب دینا چاہئے، یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم سب جامعیت، شرکت، قانون کی حکمرانی، شفافیت، ذمہ داری اور احتساب کو معاشرے میں فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ایسا ناسور ہے جس سے لوگوں میں ناامیدی، مایوسی اور عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے بنیادی حق کے حصول کیلئے ہر جگہ کرپشن کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کا ہر فرد اقرباء پروری کی مذمت کرتا ہے تاہم وہ خود اقربا پروری کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کرپشن کے خاتمہ کیلئے سخت قواعد و ضوابط اور زیر ٹالرنس پر عمل پیرا ہے، گذشتہ سال کے دوران نیب کے تمام افسران نے اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے سخت محنت کی ہے، نیب میں مئی 2011ء تک زیر التواء مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کیلئے ایک اعلی سطحی کمیٹی قائم کی گئی ہے، کمیٹی نے اب تک 285 مقدمات میں سے 230 مقدمات نمٹا دیئے ہیں جبکہ باقی 55 مقدمات میں سے 25 عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جبکہ دیگر مقدمات جو زیر التواء اور تاخیر کا شکار ہیں، ان کو نمٹانے کیلئے 30 جون 2015ء کی حتمی تاریخ مقرر کی گئی تھی ان میں سے 70 سے 80 فیصد زیر التواء انکوائریوں اور انویسٹی گیشن کو نمٹا دیا گیا ہے جبکہ کوئی شکایات کی جانچ پڑتال زیر التواء نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب افسران مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے طور پر کام کرتے ہیں جس کا مقصد شفاف، غیر متعصبانہ، مربوط تحقیقات اور فیصلے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پلڈاٹ کی 2014ء میں جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق 42 فیصد لوگ نیب، 29 فیصد پولیس اور 26 فیصد سرکاری افسران پر اعتماد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب پر الزام لگایا جاتا ہے کہ تمہیدی بیان اور رضا کارانہ واپسی کے ذریعہ لوگوں سے رقم وصول کر کے چھوڑ دیا جاتا ہے اس کیلئے یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ ابتدائی بیان کے دوران اگر ملزم راضی ہو تو نیب لوٹی گئی رقم کی واپسی پر زور دیتا ہے اسی طرح رضا کارانہ واپسی کے ذریعہ اگر ملزم لوٹی گئی رقم بمعہ سود قانون کے مطابق واپس کرنے پر رضا مند ہے، نیب اس کا جائزہ لے کر ایگزیکٹو بورڈ اور چیئرمین نیب کی منظوری سے رضا کارانہ رقم کی واپسی کی اجازت دیتا ہے ا گر رقم واپسی کی پیشکش اطمینان بخش نہیں ہے تو اسے مسترد کر دیا جاتا ہے تاہم اگر مقدمہ انویسٹی گیشن مرحلہ پر ہو تو لوٹی گئی رقم کی واپسی کو پلی بارگین کا نام دیا جاتا ہے، پلی بارگین احتساب عدالت کی منظوری سے مشروط ہے، ملزم رقم بمعہ سود تین اقساط میں ادا کرتا ہے۔ نیب شرح نمو، سرمایہ کاری اور سماجی استحکام کیلئے اعلی درجہ کے طریقہ کار پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے آگہی اور قانون پر عمل درآمد کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کو پہلی بار نظم و نسق کے تناظر میں ترقیاتی ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا ہے، پلاننگ کمیشن آف پاکستان نے 11ویں پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے میں کرپشن کے خاتمہ کو شامل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمہ کیلئے ہمیں متحد ہو کر جنگ لڑنی ہے، کرپشن کے خاتمہ کیلئے ہمیں مضبوط سیاسی عزم اور ایماندار افسران کی ضرورت ہے جو بلاخوف و خطر اپنے فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے دانشوروں اور میڈیا پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں کرپشن کے خاتمہ کیلئے آگہی سے متعلق اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑ کر جائیں گے، یہ میرا وعدہ اور مشن ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 20 ستمبر 2015 کی مزید خبریں
-
ڈیوس کپ میں قومی ٹینس اسٹارز کی کامیابیاں جاری،ڈیوس کپ، اعصام الحق اور عقیل خان کی جوڑی نے ڈبلز کا میچ جیت لیا،میزبان چائینز تائی پے کو شکست ، دونوں کھلاڑی سنگلز میں آج دوبارہ ایکشن میں ہونگے
-
ماریہ طور نے نیش کپ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا ، پاکستان کی نمبر ایک کھلاڑی نے برطانیہ کی ٹام لنسن کو 2-3 سے شکست دے دی
-
شہادت کی خواہش تھی ،،کیپٹن اسفند یار ہم سے خوش نصیب ہیں جنہوں نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا،بڈھ بیر ائیر بیس پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے والے غازیوں کی نجی ٹی وی سے گفتگو
-
سلمان لاشاری قتل، ایس ایس پی اپنے ملزم بیٹے سلمان ابڑو کو لے کر فرار ،لاک اپ افسر نے دیگر ملزمان کی جانب سے سلمان ابڑو کو پروٹوکول سے متعلق اظہار لاتعلقی کیا
-
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لانگ خیر شاہ میں ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث نہر میں جا گری،ایک ہی خاندان کے 7 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی
-
بلدیاتی الیکشن،متحدہ قومی موومنٹ”پنجاب سے آوٴٹ“،کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے نہ ہی کوئی کمپین چلائی جا رہی ہے،حکومت کو سپورٹ کریں گے، سیاسی تجزیہ کار
-
بلدیاتی الیکشن مہم، بلاول بھٹو نے ”گریجوایٹ خواتین ورکرز“ کا ڈیٹا طلب کر لیا،تعلیم اور پارٹی میں کارکردگی کے لحاظ سے نئی ذمہ داریاں ملنے کا امکان، بلدیاتی الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کریں ... مزید
-
نجی تعلیمی اداروں نے سالانہ فیس میں 10 فیصد کی حد پر اتفاق کر لیا ،حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے ، میڈیا رپورٹ
-
عوام کیلئے ٹھنڈی عید کی خوشخبری،رواں ہفتے ملک کے اکثریتی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے،محکمہ موسمیات ، آئندہ ہفتے ملک کے بیشتر کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، پشاور اور مالاکنڈ ... مزید
-
اختیارات کا ناجائز استعمال اور 55لاکھ روپے سے زائد خورد برد کا الزام،نیب خیبرپختونخوا نے ایوب میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل پروفیسرڈاکٹر محمد ایوب کو گرفتار کرلیا
-
واپڈا ملازمین کا نجکاری کے خلاف احتجاج رنگ لے آیا،عید الاضحیٰ کے فوری بعد یونین کے عہدیداروں کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرائی جائے گی جس کے بعد نجکاری کا حتمی فیصلہ کیا جائیگا،ٹریڈ یونین کو ... مزید
-
لاہور، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے فیصل ٹاؤن میں کارروائی
-
20 ملین سے زیادہ پاکستانی جوکہ کل آبادی کا دس فیصد دماغی امراض و مسائل کا شکار ہیں کنٹری مینجر لونڈبیک
-
سیالکوٹ میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش، 3 بچے اور 2 بچیاں شامل
-
کراچی،گذشتہ ہفتہ کراچی اسٹاک مارکیٹ پر مندی کے بادل چھائے رہے،کے ایس ای 100انڈیکس 9بالائی حدوں سے نیچے گرکر33ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا،سرمایہ کاروں کے209ارب روپے ڈوب گئے جس سے اسٹاک مارکیٹ ... مزید
-
ملکی مارکیٹوں میں سونا مہنگا ،فی تولہ سونے کی قیمت میں1150 روپے کا اضافہ
-
تارکین وطن کے معاملے پر مختلف ممالک میں اختلافات پیدا ہوگئے ، یورپ میں شمال مشرق کے راستے سے داخل ہونے والوں کو ایک ملک کی سرحد سے دوسرے ملک کی سرحد کی جانب دھکیلا جا رہا ہے
-
شام کے مسئلے پر امریکہ اور روس کے درمیان مذاکرات ، دونوں ممالک کے درمیان ایک سال سے زیادہ عرصہ گذرنے کے بعد شام میں جاری جنگ پر بات چیت ہوئی، پینٹاگون
-
سکیورٹی فورسز اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ، اسرائیل نے یروشلم کی سکیورٹی بڑھا دی ، اضافی پولیس دستے تعینات
-
جاپانی پارلیمنٹ نے فوج کو ملک سے باہر لڑنے کی اجازت دے دی ،نئے ملٹری چیلینجز، جیسے چین کی بڑھتی طاقت، سے نمٹنے کے لیے دفاعی پالیسی میں یہ تبدیلیاں بہت اہم ہیں، جاپانی حکومت
-
شامی فضائیہ کی دولت اسلامیہ کے زیر انتظام علاقوں پر شدید بمباری ،25 کے قریب فضائی حملوں میں کم از کم 26 افراد ہلاک، 12 جنگجو بھی شامل
-
مصری فوج نے غزہ سرحد میں سرنگوں میں پانی چھوڑنا شروع کردیا ، سرنگیں شدت پسند اور سمگلر استعمال کرتے ہیں مصر کی جانب سے سرنگوں کو تباہ کرنے کی یہ تازہ کارروائی ہے
-
اوباما کو نوبل انعام دینے والے شرمندہ کیوں!،امریکی صدر توقعات پر پورا نہیں اتر سکے اوباما کو امن کا نوبل انعام دے کر ایک غیر مستحق شخص کو نوازا ہے: لونڈسٹڈ
-
سڈنی : پولیس کا ایک گھرپر چھاپا ، ٹیڈی بیئر میں چھپائے ہتھیار برآمد، پولیس نے 23 سالہ شخص کو گرفتار کر کے غیر قانون ہتھیار رکھنے کا مقدمہ عائد کردیا
-
امریکہ کا والکس ویگن‘ پر فضائی آلودگی کے قوانین کے خلاف ورزی کا الزام عائد ، اس طرح کے فراڈ پر کمپنی کے خلاف 18ارب ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے، ادارہ ماحولیات
-
جاپان میں متنازعہ بل کی منظوری سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہوگیا ، چین ، جاپان ایسے کسی بھی عمل سے اجتناب کرے جس سے کشیدگی پیدا ہوا ، جاپان کو ’تاریخ سے بڑا سبق‘ سیکھنا چاہیے، چینی وزارت دفاع ،نئے ... مزید
-
سیکورٹی فورسز و حساس اداروں کی رحیم یار خان میں مشترکہ کارروائی ، سانحہ پی اے ایف کیمپ بڈھ بیر پشاور میں دہشت گردوں کے زیر استعمال پک اپ گاڑی کے سابقہ مالک کو حراست میں لے لیا ،بڈھ بیر حملہ، اعلیٰ ... مزید
-
پو لیس کی نگرانی میں ضمنی انتخابات شفاف نہیں ہوسکتے فوج کو پو لنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات کیا جا ئے‘ عمران خان،ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کی کر پشن بارے بڑے بڑے انکشافات کر وں گا ‘سپر یم کورٹ ... مزید
-
پیپلز پارٹی کا دبئی میں مشاورتی اجلاس،سندھ میں رینجرز کے اختیارات کم کرنے کیلئے صوبائی اسمبلی میں بل پیش کرنے کا فیصلہ، آئندہ کسی پارٹی رہنما کی گرفتا ری کی صورت میں حکمت عملی تیار ، حکومت کیساتھ ... مزید
-
کراچی میں سورج آگ بگولہ ہو گیا ،پارہ42ڈگری پر پہنچ گیا ، شدید گرمی سے تین افراد جاں بحق ، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،طبی ماہرین نے گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے دھوپ میں نکلنے سے منع کر دیا،مجبوری کی صورت ... مزید
-
خیبرایجنسی، شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائیاں، اہم کمانڈر سمیت 28 دہشت گردہلاک ، 4 ٹھکانے تباہ
-
نیب نے اب تک 264.4 ارب روپے لوٹی گئی رقم وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائی‘ چیئرمین نیب ،گذشتہ ایک سال کے دوران18.831 ارب روپے وصول کئے گئے، 2014میں نیب کو 40077درخواستیں موصول ہوئیں جو کہ2013میں وصول ہونے ... مزید
-
پاک امریکہ تعلیمی کوریڈور معاہدوں کیلئے بات چیت چل رہی ہے، احسن اقبال، معاہدے کے تحت دس ہزار پاکستانی امریکہ میں پی ایچ ڈی کرینگے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی
-
،’کشمیر کبھی بھی پاکستان کا حصہ نہیں بنے گا‘ فاروق عبداللہ، ایٹم بم کے استعمال سے بھی کشمیر کے تنازعے کا حل ممکن نہیں ، سابقہ معاملات کو پسِ پشت چھوڑتے ہوئے آگے بڑھنے سے ہی کشمیر کے مسئلے کا حل حاصل ... مزید
-
ن لیگ کی ایک اور وکٹ کپتان نے گرا دی ،سابق ایم پی اے آجاسم شریف نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا
-
25 دسمبر کو پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے قیام کا اعلان کر ونگا،افتخار چوہدری کا اعلان
-
بڈھ بیر حملہ میں شہید 5 اہلکاروں کی آبائی علاقوں میں نماز جنازہ ،اعلیٰ فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک،چاک وچوبند دستے نے سلامی دی اور پھول چڑھائے،نماز جنازہ میں پاک فضائیہ کے افسران ،جوانوں اور شہداء ... مزید
-
جرمنی، ایک پاکستانی سمیت 6 جرمن شہریوں پر شام میں دہشت گردوں کی مالی اور افرادی معاونت کرنے پر فرد جرم عائد
-
کھاریاں میں 11 لاکھ سال قدیم جانوروں کی باقیات دریافت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.