ماریہ طور نے نیش کپ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا ، پاکستان کی نمبر ایک کھلاڑی نے برطانیہ کی ٹام لنسن کو 2-3 سے شکست دے دی

اتوار 20 ستمبر 2015 09:19

لندن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2015ء)پاکستانی سکوائش پلیئر ماریہ طور نے برطانوی کھلاڑی کو شکست دے کر ناش ٹائٹل اپنے نام کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق فائنل راؤنڈ میں پاکستانی سکوائش پلیئر ماریہ طور کا مقابلہ برطانوی سکوائش پلیئر ملی ٹام لنسن کے ساتھ ہوا جس دوران کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا لیکن ماریہ نے زور دار مقابلے کے بعد برطانوی کھلاڑی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیاہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ماریہ طور کا سیمی فائینل میں مقابلہ فرانس کی سائریل پلٹیئر کے ساتھ ہوا جس میں ماریہ طور نے فرانسیسی کھلاڑی کو ،3-0،11-4،11-7،119سے شکست دے کر فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کر گئیں جبکہ دوسری جانب ملی ٹام لنسن نے برطانیہ کی کھلاڑی وکٹوریا کو ہرایا اور فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

متعلقہ عنوان :