یورپی یونین ممالک ایک لاکھ بیس ہزار تارکین وطن کو پناہ دینے پر رضا مند،معاہدے کے تحت تارکین وطن کو اٹلی، یونان اور ہنگری سے دیگر یورپی ممالک میں بسایا جائے گا

جمعرات 24 ستمبر 2015 09:17

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24ستمبر۔2015ء) یورپی یونین کے ممالک کے وزرائے داخلہ ایک لاکھ بیس ہزار تارکین وطن کو پناہ دینے پر رضا مندہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس معاہدے کے تحت تارکین وطن کو اٹلی، یونان اور ہنگری سے دیگر یورپی ممالک میں بسایا جائے گا۔ رومانیہ، چیک ریپبلک، سلوواکیا اور ہنگری نے معاہدے کی مخالفت کی لیکن 28 رکنی یورپی یونین کے دیگر ممالک کی اکثریت نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔ فن لینڈ نے معاہدے پر ہونے والی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔