امریکا: مسلم فیملی ڈے کا انعقاد، ہزاروں افراد کی شرکت،مسلم فیملی ڈے کہ موقع پر نیو جرسی قرات اور نعت رسول مقبول کی صداوٴوں سے گونجتا رہا

جمعرات 24 ستمبر 2015 09:36

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24ستمبر۔2015ء) امریکہ میں عید سے پہلے امریکی مسلم تنظیم کے زیر اہتمام امریکہ کی مختلف ریاستوں میں مسلم فیملی ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکہ بھر سے ساٹھ ہزارافراد نے شرکت کی اس سلسلے کا سب سے بڑا اجتماع ریاست نیو جرسی کے میلوں پر پھیلے ہوئے تھیم پارک گریٹ ایڈونچرمیں کیا گیا جس میں بیس ہزارافراد شریک تھے نیو جرسی کا طویل تھیم پارک قرات اور نعت رسول مقبول کی صداوٴوں سے گونجتا رہا۔