اسامہ بن لادن کا گارڈ گوانتانامو بے سے رہا ،رہائی پانے والے سعودی شہری عبدل شباب اپنے ملک منتقل کیا جا ئے گا ، گوانتانامو بے میں کل 114 قیدی باقی رہ گئے ہیں جن میں سے 52 کی منتقلی کی منظوری ہو چکی ہے،،امریکی محکمہ دفاع

جمعرات 24 ستمبر 2015 09:28

گوانتانامو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24ستمبر۔2015ء)امریکی محکمہ دفاع نے گوانتانامو بے میں موجود القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے سکیورٹی گارڈ کو رہا کر دیا گی،پینٹاگون کے مطابق رہائی پانے والے سعودی شہری جن کا نام عبدل شباب ہے اسامہ بن لادن کے گارڈ بھی رہ چکے ہیں۔39 سالہ شباب کو سعودی عرب منتقل کیا جا رہا ہے۔انھیں پاکستان ایئرفورس نے سنہ 2001 میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد انھیں کیوبا میں موجود امریکی بیس میں منقتل کر دیا گیا تھا۔

تاہم انھوں نے اپنی حراست کے خلاف احتجاجاً بھوک ہڑتال کا آغاز کیا جو طوی عرصے تک جاری رہی تھی۔ان کی رہائی کے بعداب گوانتانامو بے میں کل 114 قیدی باقی رہ گئے ہیں جن میں سے 52 کی منتقلی کی منظوری ہو چکی ہے۔اگرچہ عبدل شباب پر کبھی بھی کوئی جرم ثابت نہیں ہوا تاہم اب بھی ان کی حمایت انتھاپسندوں کے ساتھ ہی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب منتقلی کے بعد انھیں بحالی کے پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

گذشتہ ہفتے گوانتانامو بے سے موروکو کے شہری یونس عبدالرحمٰن کو رہائی ملی تھی۔رواں سال مئی میں وائٹ ہاوٴس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکی فوج کی متنازع گوانتانامو بے جیل کو بند کرنے منصوبہ ’آخری مراحل‘ میں ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ قومی سلامتی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ صدر براک اوباما نے اس جیل کو بند کرنے کا اعلان سنہ 2008 کے انتخابات کے بعد کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :