والی بال ورلڈ کپ : امریکہ 30سال میں پہلی مرتبہ چیمپئن بن گیا ،فائنل میں ارجنٹائن کو 25-20, 25-21, 17-25, 25-20 سے شکست، ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے اولمپکس میں اپنی سیٹ پکی کرلی ، تیسرے نمبر پر آئی پولینڈ جبکہ دفاعی چیمپئن روس نے جاپان کو ہرا کر چوتھی پوزیشن حاصل کی

جمعرات 24 ستمبر 2015 08:47

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24ستمبر۔2015ء) امریکا نے ارجنٹائن کو 25-20, 25-21, 17-25, 25-20 سے شکست دیتے ہوئے تیس سالوں میں پہلی مرتبہ والی بال ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔1985 کے بعد پہلی مرتبہ یہ ٹائٹل جیت کر امریکا نے ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے اولمپکس میں اپنی سیٹ محفوظ بنا لی۔امریکی کوچ جان سپیرا نے کہا ’ اولمپکس کیلئے کوالی فائی کرنا کسی بھی کوچ کیلئے دباوٴ بھرا چیلنج ہوتا ہے‘۔

(جاری ہے)

’میرے خیال میں ہماری سروس پورے ٹورنامنٹ میں بہت عمدہ رہی اور ایونٹ میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہماری بلاکنگ بھی بہتر ہوتی گئی‘۔اٹلی نے عالمی چیمپئن پولینڈ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں میں دوسری جگہ اور اولمپک سیٹ حاصل کر لی۔امریکا، اٹلی اور تیسرے نمبر پر آئی پولینڈ نے ورلڈ کپ میں دس، دس میچ جیتنے اور صرف ایک مقابلے میں ناکامی کا منہ دیکھا۔دفاعی چیمپئن روس نے جاپان کو ہرا کر چوتھی پوزیشن حاصل کی۔خیال رہے کہ والی بال ورلڈ کپ میں درجہ بندی سیٹوں میں شکست کی بنیاد پر ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :