لاہور وائٹس کی بدترین پرفارمنس، ٹیم منیجرکے سنسنی خیز انکشافات،عمر اکمل، احمد شہزاد اور وہاب ریاض کا رویہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران انتہائی خراب رہا، ٹیم منیجر،اظہر علی بطور کپتان کھلاڑیوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے،ایونٹ میں محمد حفیظ اور محمد عرفان کا رویہ مثالی رہا، انکوائری کمیٹی کے سامنے بیان

جمعرات 24 ستمبر 2015 08:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24ستمبر۔2015ء)قومی ٹی ٹوئنٹی میں اسٹارز سے سجی لاہور وائٹس کی بدترین پرفارمنس کی وجوہات سامنے آگئیں۔ ذرائع کے مطابق ٹیم مینیجر نے انکوائری کمیٹی کے سامنے سنسنی خیز انکشافات کردیے۔پانچ میچز میں تین شکست، اسٹارز سے سجی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کی وجوہات سامنے آگئیں۔ انکوائری کمیٹی کے سامنے ٹیم مینیجر نے سنسنی خیز انکشافات کردیے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم مینیجر نے انکوائری کمیٹی کو بتایا کہ عمر اکمل، احمد شہزاد اور وہاب ریاض کا رویہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران انتہائی خراب رہا۔ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑی رات گئے ہوٹل سے باہر رہتے۔ میچز کے دوران بھی اپنی انفرادی کارکردگی پر توجہ رہی۔ ذرائع کے مطابق ٹیم مینیجر نے بتایا کہ احمد شہزاد پویلین میں بیٹھے کپتان اور دیگر کھلاڑیوں کا مذاق اڑاتے رہے اور انہوں نے غیر ذمے داری میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مینیجر نے بتایا کہ اظہر علی بطور کپتان کھلاڑیوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے۔ایونٹ میں محمد حفیظ اور محمد عرفان کا رویہ مثالی رہا۔ قومی ٹی ٹوئنٹی میں اسٹارز سے سجی لاہور وائٹس پانچ میں سے تین میچز ہار کر ٹیبل پر آخری نمبر پر آئی۔

متعلقہ عنوان :