بنوں جیل سے فرار شدہ دہشت گرد تحریک طالبان کا اہم کمانڈر رؤف مارا گیا

جمعرات 24 ستمبر 2015 09:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24ستمبر۔2015ء)تختی خیل علاقہ تھانہ نورنگ ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر پولیس کی سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران بنوں جیل سے فرار شدہ دہشت گرد تحریک طالبان کا اہم کمانڈر رؤف مارا گیا۔جس کی سرکی قیمت صوبائی حکومت نے 20 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔

(جاری ہے)

گل رؤف پولیس کو 30 سے زائد بم دھماکوں ، قتل ، ڈکیتی ، اغوا برائے تاوان اور راہزنی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

ہلاک شدہ دہشت گرد انڈس ہائی وے پر فوجی وردی میں اغواء کے واردات کرتاتھا۔ ہلاک شدہ دہشت گرد سے ایک عدد ایس ایم جی ، تین عدد ہینڈ گرینیڈ اور ایک عددموبائل برآمد ہوا ہے۔آپریشن نماز فجر سے لیکر صبح 7 بجے تک جاری رہا۔آئی جی پی خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی کی جانب سے آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس جوانوں کے لیے انعامات کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :