جرمنی میں 91 سالہ خاتون پر 2 لاکھ 60 ہزار افراد کے قتل کا الزام

جمعرات 24 ستمبر 2015 09:36

ہیمبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24ستمبر۔2015ء) 91 سالہ جرمن خاتون پر 2 لاکھ 60 ہزار لوگوں کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے ، جرمن قانون کے مطابق خاتون کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔جرمن عدالت میں نازی دور کے دوران ہلاکتوں کے کا مقدمہ کا چلایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں اس دوران نازیوں کی مدد کرنیوالوں کو کٹہرے میں لایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں ایک 91 سالہ جرمن خاتون کو عدالت میں پیش کیا گیا پراسیکیوٹر کی جانب سے اس خاتون پر دو لاکھ ساٹھ ہزار لوگوں کے قتل کا مقدمہ چلایا گیا ہے۔

1944ء میں نازی دور کے کیمپ میں جرمن خاتون ایک ریڈیو ا آپریٹر اور مددگار کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھی اور اس کیمپ میں دو لاکھ ساٹھ ہزار لوگوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا جن میں اکثریت یہودیوں کی تھی۔خاتون کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جرمن خاتون کیمپ میں صرف ایک مددگار کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھی اور اس نے قتل ہونے والے بہت سے افراد کی جان بچانے میں کردار ادا کیا اس لیے اس خاتون پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :