متحدہ عرب امارات میں پانی کے ڈرم سے بھارتی شہری کی لاش برآمد ، ایک کی پراسرار خودکشی

جمعرات 24 ستمبر 2015 09:31

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24ستمبر۔2015ء)متحدہ عرب امارات میں واش روم میں موجود پانی کے ڈرم سے ایک بھارتی شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ ایک اور بھارتی شہری کی دھوتی سے لٹکتی لاش ملی۔اماراتی نیوزویب سائٹ کے مطابق ایک 26سالہ بھارتی وشنو مرلی دھرن نیئرکی راس ال خیمہ کے ایک ریسٹورنٹ کے غسل خانے سے لاش برآمد ہوئی ہے جو پانی کے ایک بڑے ڈرم میں پڑی ہوئی تھی ، گزشتہ ہفتے پیش آنے والے اس واقعے کو خودکشی خیال کیا جا رہا ہے۔

وشنو مرلی دھرن کواپنے وطن بھارت دو ماہ کی چھٹیاں گزار کر واپس آئے ہوئے کچھ ہی وقت ہوا تھا کہ دلخراش واقعہ پیش آ گیا۔ ساتھی ورکروں کا کہنا ہے کہ وشنو ہمارے سامنے ریسٹورنٹ کے غسل خانے میں گیا ، واپس آنے میں دیر ہونے پر اسے دیکھنے گئے تو وشنو کی لاش پانی کے ڈرم میں ڈوبی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ایک سوشل ورکر کے مطابق وشنو کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں میں کہا گیا ہے کہ موت پانی میں ڈوبنے کے باعث ہوئی تاہم پانی کے ڈرم میں ڈوب کر خودکشی کرنے کا واقعہ پْر اسراریت اختیار کئے ہوئے ہے کیونکہ اس طرح خودکشی کرنا ممکن نہیں جب ارادتاََ بھی انسان اپنی جان لینے لگا ہو اور بدن سے جان نکلنے لگے تو انسان شعوری اور لاشعوری طور پر بچنے کی کوشش کرتا ہے۔

دوسری جانب را س ال خیمہ میں ایک 39سالہ بھارتی شیبو ششی دھرن کی لاش ایک درخت سے لٹکتی پائی گئی جس نے اپنی دھوتی کو پھندا لگانے کے لئے استعمال کیا۔

متعلقہ عنوان :