گجرات میں پولیس کابیوپاریوں پرتشدد،بکروں کاریوڑریلوے پٹڑی کی جانب موڑدیا،ٹرین کی زدمیں آکر50بکرے ہلاک ہوگئے

جمعرات 24 ستمبر 2015 09:12

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24ستمبر۔2015ء)گجرات میں پولیس کوبیوپاریوں پرتشدد،بکروں کاریوڑریلوے پٹڑی کی جانب موڑدیا،ٹرین کی زدمیں آکر50بکرے ہلاک ہوگئے ،متعددکوزخمی ہونے پرذبحہ کردیاگیا،بیوپاریوں نے بکرے سڑک پررکھ کراحتجاج کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزپولیس اہلکاروں نے بیوپاریوں سے بکروں کی قیمت پوچھی اورسستے بکرے دینے کاتقاضہ کیا،سستے بکرے نہ ملنے پرپولیس نے بیوپاریوں کوشدیدتشددکانشانہ بنایااوربکروں کاریوڑریلوے پٹڑی کی جانب دھکیل دیااس وقت ٹرین آگئی اور50بکرے ٹرین کی زدمیں آکرہلاک ہوگئے ،بیوپاریوں نے پولیس کے اس تشدداوراپنے نقصان کے خلاف شدیداحتجاج کرتے ہوئے بکرے سڑک پررکھ دیئے اورروڈبلاک کردی

متعلقہ عنوان :