احتساب کرنے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے، پرویز رشید ،نیب اگر کسی کو گرفتار کرتی ہے تو اسے عدالت میں مضبوط ثبوت بھی پیش کرنے چاہئیں،آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں 980 ارب کی کرپشن نہیں بے ضابطگیاں ہیں، وزیر اطلاعات کی نجی ٹی سے گفتگو

جمعرات 24 ستمبر 2015 09:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24ستمبر۔2015ء)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ احتساب کرنے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے،نیب اگر کسی کو گرفتار کرتی ہے تو اسے عدالت میں مضبوط ثبوت بھی پیش کرنے چاہئیں،آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں 980 ارب کی کرپشن نہیں بے ضابطگیاں ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب والوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

نیب والے اگر کسی پر الزام لگا کر مقدمہ بناتے ہیں اور گرفتار کرتے ہیں تو الزام کو عدالت میں ثابتبھی کریں،اگر ثابت کرنے کے قابل نہیں اور اتنے شواہد نہیں کہ وہ ثابت کرسکیں تو گرفتار نہیں کرنا چاہئے،کسی کی پگڑیاں نہیں اچھالنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں980 ارب کی کرپشن نہیں بے ضابطگیاں ہیں،رپورٹ میں گھپلے کا لفظ پڑھ کر پریس کانفرنس کرنے والوں کو سمجھ نہیں،آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کو سمجھنے کی ضرورت ہونی چاہئے