لاہور،ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزنے گیس کی قیمتوں میں 10روپے فی کلوکمی کردی

جمعرات 24 ستمبر 2015 09:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24ستمبر۔2015ء)ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزنے گیس کی قیمتوں میں 10روپے فی کلوکمی کردی ،گھریلوسلنڈر100کمرشل400روپے سستاہوگیا،فی کلوقیمت75روپے ہوگئی اوگراکوقیمتوں کے تعین کااختیاربھی مل گیا،چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن عرفان کھوکھرنے میڈیاکوبتایاکہ ایل پی جی کی فی کلوقیمت میں 10روپے کمی کردی گئی ہے جس کے بعدفی کلوقیمت85سے کم ہوکر75روپے ہوگئی ہے ،ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے بعدگھریلوسلنڈر100اورکمرشل400روپے سستاہوگیا،عرفان کھوکھرنے مزیدکہاکہ ایل پی جی کی قیمتوں پرعملدرآمدکیلئے ڈی سی اوزکواختیارات مل گئے ،وزارت پٹرولیم اوراوگراایل پی جی کومانیٹرکریں گے اوراوگراکے نوٹیفکیشن کے بغیرایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی کمنپیوں کے خلاف کارروائی ہوگی

متعلقہ عنوان :