کرپشن مقدمات کاسامنا اور ضمانتوں کاخود بندوبست کریں، پیپلز پارٹی قیادت کی وزراء اورافسران کو ہدایت

جمعرات 24 ستمبر 2015 09:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24ستمبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کی قیادت نے ارکان سندھ اسمبلی وزراء اورافسران سے کہا ہے کہ وہ اپنے خلاف کرپشن کے مقدمات کاخود سامنا کریں اوراپنی ضمانتوں کابھی خود بندوبست کریں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین اورسید علی نواز شاہ کی گرفتاری کے بعد دبئی اجلاس میں پی پی کے 6وزراء، 15ارکان سندھ اسمبلی اور40افسران کوکہاگیا ہے کہ وہ اپنی ضمانتوں کابھی بندوبست کریں۔

حکومت ان کیلئے ابھی کچھ نہیں کرسکتی ،ذرائع کے مطابق پی پی کی قیادت نے ان وزراء کوبھی بیرون ممالک چلے جانے کی اجازت دی ہے جن کیخلاف سنگین نوعیت کے الزمات ہیں تاکہ وہ کچھ عرصہ باہر رہیں گے تومعاملات ٹھیک ہونے کے بعدوطن واپس آکرسیاست کرسکیں گے،اس مشورے کے بعد ارکان سندھ اسمبلی وزراء اورافسران نے وکلاء سے رجوع کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :