سٹم سیلز کی مدد سے بینائی کی بحالی کی کوشش

بدھ 30 ستمبر 2015 08:58

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2015ء)لندن میں بینائی کی بحالی پر تحقیق کرنے والے ڈاکٹروں نے بصارت کی بحالی کے لیے پہلے مرتبہ انسانی ایمبریونک سٹم سیل کی پیوندکاری کا تجربہ کیا ہے۔اس طریقہ کار کے ذریعے ایک 60 سالہ خاتون کا آپریشن مْورفیلڈز آئی ہسپتال میں کیا گیا ہے۔اس آپریشن میں آنکھوں کے پر بصارت (ریٹینا) کے عقب میں مخصوص خلیوں کی پیوندکاری کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

نابینا پن کے علاج کے لیے ایک دہائی قبل ’لندن پراجیکٹ‘ کا آغاز کیا گیا تھا۔اس منصوبے کا مقصد بڑھتی ہوئی عمر کے باعث ہونے والی بیماری میکیولرڈی جنریشن (اے ایم ڈی) کا علاج دریافت کرنا تھا جس میں مریض کی بینائی متاثر ہوتی ہے۔اس تحقیق کے دوران دس ایسے مریضوں کا آپریشن کیا جائیگا جنھیں ویٹ (رطوبت) اے ایم ڈی کی شکایت ہے اور وہ آنکھ کی شریانوں میں خرابی کے باعث نابینا پن کا شکار ہیں۔