اسسٹنٹ کمشنر ممتاز احمد کی نیو اڈہ پشاور میں موبائیل فونز میں ننگے گانے اور فلمیں بھرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی 12 افراد گرفتار

بدھ 30 ستمبر 2015 08:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2015ء)ڈی سی پشاور ریاض خان محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور ممتاز احمد نے نیو اڈہ میں مختلف موبائیل دکانداروں کو چیک کیا۔ ان میں سے 12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن کے کمپیوٹروں میں فحش موادپایا گیا۔

(جاری ہے)

یہ افراد نئی نسل کے موبائیلوں میں یہ ننگی فلمیں اور گانے ڈال کر ان کو گمراہ کر رہے تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ممتاز احمد نے کہا کہ پشاور میں ایسے عناصر جو کہ اس غلط کام میں ملوث ہیں وہ خود بخود اس کو ترک کر دیں کیونکہ بہت جلد پشاور کے دیگر علاقوں میں بھی کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :