ایریزونا میں گھر میں آسمان سے 13کلو مروانا (marijuana)گر پڑی، خوف ہراس پھیل گیا

بدھ 30 ستمبر 2015 08:59

نوگیلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2015ء)امریکی ریاست ایریزونا میں گھر میں آسمان سے 13کلو مروانا (marijuana)گر پڑی جس کے باعث گھر خوف ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق مایا ڈونلی کا کہناہے کہ یہ صبح سویر کا واقع ہے جب وہ گہری نیند میں سو رہی تھی کہ اچانک جیسے بادل گرجتے ہیں اس قسم کی آواز آئی جس اس نے مون سون کا طوفان سمجھ کو نظر انداز کر دیا لیکن جب اس نے صبح اٹھ کر دریافت کیا تو اسے ایک کالے رنگ کا پیکٹ ملا جو کہ گاڑی کھڑی کرنے والی جگہ پر پڑا ہو تھا۔

(جاری ہے)

ڈونلی کا کہناہے کہ ان محسو س ہوا کہ جیسے یہ کوئی منشیات ہیں جس پر اس نے فوری اپنے شوہر کو آواز دی اور اسے فوری طور پرپولیس کو بلانے کا کہا۔میاں بیوی کا کہناتھا کہ انہیں پولیس کی جانب سے بتایا گیاہے کہ یہ منشیات سمگلروں کی جانب سے جہاز کے ذریعے کسی اور مقام پر گرائی جانی تھی لیکن غلطی سے یہ یہاں گر گئی ہے۔حکام کا کہناہے کہ جس میں تقریباً26پاوٴنڈ مروانا تھی جس کی مالیت تقربیا ً 10ہزار ڈالر کے برابر کی تھی۔پولیس نے منشیات اپنے قبضہ میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔