نظریات کواسلحہ کے زورپرنہیں بہترنظریات سے بھی شکست دی جاسکتی ہے ،اوبامہ،داعش اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں ہی کافی نہیں ،لوگوں کوشامل ہونے سے روکناہوگا،نیویارک میں داعش کے خلاف اجلاس سے خطاب

بدھ 30 ستمبر 2015 08:58

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2015ء)امریکی صدربارک اوبامہ نے کہاہے کہ نظریات کواسلحہ کے زورپرنہیں بہترنظریات سے بھی شکست دی جاسکتی ہے ،داعش اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں ہی کافی نہیں ،لوگوں کوشامل ہونے سے روکناہوگا،نیویارک میں داعش کے خلاف اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اوبامہ نے کہاکہ داعش کے خلاف متحدہونے کیلئے گزشتہ سال کہاتھا،تمام ممالک کوداعش کے خلاف متحدہوناہوگا،داعش دنیابھرکے مسلمانوں کوبھی نشانہ بنارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ معاشرے میں انصاف نہ ملنے سے لوگ دہشتگردی کی جانب راغب ہوتے ہیں ،جمہوریت میں شہریوں کواصل بنیادی حقوق حاصل ہوتے ہیں ،شام سے داعش کوختم کرنے کیلئے نئے رہنماوٴں کی ضرورت ہے ،داعش کے خلاف کارروائیاں ہی کافی نہیں ہمیں لوگوں کوداعش میں شامل ہونے سے روکناہوگا

متعلقہ عنوان :