ڈھاکہ میں داعش کی پہلی خونی واردات، اطالوی شہری قتل،مسلح افراد نے ڈپلومیٹک انکلیو میں 50 سالہ اطالوی امدادی کارکن کو گولیاں ماریں،پولیس تر جمان

بدھ 30 ستمبر 2015 09:01

ڈھاکہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2015ء )شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام داعش نے بنگلہ دیش میں سرگرم ایک امدادی کارکن کو گولیاں مار کر قتل کرڈالا۔ڈھاکہ میں داعش کے ہاتھوں کسی شخص کے قتل کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ڈھاکہ پولیس کے تر جمان منتصر اللہ اسلام نے غیرملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تین نامعلوم مسلح افراد نے ایک 50 سالہ اطالوی امدادی کارکن کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔

زخمی غیر ملکی شہری کو ایک مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ترجمان کے مطابق یہ واقعہ ڈھاکہ میں ڈپلومیٹک انکلیو میں پیش آیا۔ تینوں حملہ آور موٹر پر سوار تھے جو فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے تھے۔ دوسری جانب داعش نے اس واقعے کے ذمہ داری قبول کی ہے۔مقتول کا تعلق ایک بین الاقوامی ترقیاتی ادارے کے ساتھ تھا اور وہ کچھ عرصے سے ادارے کے بنگلہ دیش میں قائم دفتر میں تعینات تھا۔

متعلقہ عنوان :