سکھر ، طلباء کو تعلیم دینے کے بجا ئے ان سے پا نی بھرویا جا نے لگا ، طلباء پا نی کے کو لر اٹھا ئے مختلف علاقوں سے پا نی بھر کر لا نے پر مجبور

بدھ 30 ستمبر 2015 08:53

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2015ء) سکھر میں طلباء کو تعلیم دینے کے بجا ئے ان سے پا نی بھرویا جا نے لگا ، طلباء پا نی کے کو لر اٹھا ئے مختلف علاقوں سے پا نی بھر کر لا نے پر مجبور۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے شکا رپور روڈ پر واقع کمپرہینسوہا ئی اسکول میں طلباء پڑھنے کے لیے اسکول جا تے ہیں مگر اسکول کی انتظامیہ انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کر نے کے بجا ئے ان سے پا نی بھر واتی ہے جس کی مثال آج بھی دیکھنے میں آئی جب اسکول کے کئی طلباء ہا تھوں میں کو لر اٹھا ئے مختلف علاقوں سے پا نی بھرتے اور اسکول کی عما رت میں لے جا تے نظرآئے اور جن ہا تھوں میں کتابیں ہو نی چاہیئے تھیں ان ہا تھوں میں پا نی کے بھرے کو لر نظر آئے جب ان سے معلوم کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اسکول میں پینے کے پا نی کا کو ئی منا سب بندوبست نہ ہو نے کی وجہ سے وہ پینے کے لیے روزانہ اسی طرح پا نی بھر کر لا تے ہیں۔

متعلقہ عنوان :