عراق کا روس، ایران اور شام کو معلومات کے تبادلے کا دفاع

بدھ 30 ستمبر 2015 08:59

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2015ء)عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے اپنے ملک کے روس، شام اور ایران کے ساتھ موجود معلومات کے تبادلے کے معاہدوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغداد کو داعش کو شکست دینے کے لئے ان ممالک کے ساتھ معلومات کے تبادلے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے روانگی سے قبل حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ عراق روس کی جانب سے داعش کے خلاف جنگ میں دلچسپی لینے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

العبادی کا کہنا تھا "پچھلے تین ماہ کے دوران روس کی جانب سے داعش کے ساتھ جاری لڑائی میں شرکت کے لئے دلچسپی کا اظہار دیکھا جا رہا ہے کیوں کہ داعش کی صفوں میں روسی باشندے بھی شامل ہیں جن کے جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ بعد میں روس واپس جا کر دہشت گردی کی کارروائیوں میں حصہ لیں گے۔ اسی موقع پر ہم نے ایک انٹیلی جنس سیل قائم کرکے اس دلچسپی کا خیرمقدم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :