ملکی صرافہ مارکیٹس میں سونا سستا ہو گیا ،فی تولہ سونے کی قیمت 45ہزار 800روپے سے گھٹ کر45ہزار 700روپے ہوگئی

بدھ 30 ستمبر 2015 08:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2015ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔منگل کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں7ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1127ڈالر پر آگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں100روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،راولپنڈی،اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 45ہزار 800روپے سے گھٹ کر45ہزار 700روپے ہوگئی،اسی طرح85روپے کی کمی سے 10گرام سونے کی قیمت39ہزار171روپے پرآگئی،رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 650روپے کی سطح پر بدستور مستحکم رہی