نندی پور پاور پلانٹ کی بندش ، ذمہ داروں کے تعین کیلئے تحقیقاتی کمیشن قائم، جسٹس (ر)ناصراسلم زاہد کمیشن کے سربرا ہ ہونگے

بدھ 30 ستمبر 2015 08:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2015ء)وفاقی حکومت نے نندی پور پاور پلانٹ کی بندش سے متعلق ذمہ داروں کے تعین کیلئے جسٹس (ر)ناصراسلم زاہدکی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن قائم کردیا،وزیراعظم محمدنوازشریف نے 15ستمبرکووزارت پانی وبجلی کوہدایت کی تھی کہ نندی پورپاورپراجیکٹ کی بندش سے متعلق تحقیقات کیلئے تحقیقاتی کمیشن قائم کیاجائے جس کے بعدوزارت پانی وبجلی نے وزیراعظم کی ہدایت پرجسٹس ناصراسلم زاہدکی سربراہی میں کمیشن قائم کردیاہے ۔

(جاری ہے)

یہ کمیشن نندی پورمنصوبے کی بندش سے متعلق ذمہ داروں کاتعین کریگا