سوشل میڈیا کے رابطے حقیقی دوستیوں اور رشتوں کو کھا رہے ہیں، پوپ فرانسس

بدھ 30 ستمبر 2015 08:58

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2015ء)ٹوئٹر پر پوپ فرانسس کے فالوورز کی تعداد 74 لاکھ ہوگئی،انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ لائکس اور فولو کیجنون سے بچنا ہوگا ،سوشل میڈیا کے رابطے حقیقی دوستوں اور رشتوں کو کھاررہے ہیں۔

(جاری ہے)

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس جن کے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوپ کے فالوورز کی تعداد74 لاکھ ہوگئی ہے،انہوں نے امریکی بشپس سیخطاب کے دوران لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا پر لائیکس اور فالوورز کے جنون سے بچنا ہوگا، سوشل میڈیا کے رابطے حقیقی دوستیوں اور رشتوں کو کھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آج ذاتی تعلقات بنانے سے زیادہ سماجی رابطوں کی سائٹس پر مقبول ٹرینڈز کو لائیک کرنے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ حقیقی رشتے ، دوستی اور رابطے کہیں دور رہ گئے ہیں۔پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ آج لوگوں کے لیے ان کے پڑوسی اہم نہیں ، جدید دور میں لوگ تنہائی کا شکار ہوتے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :