پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کے لوگو اور ٹرافی کی تقریب رونمائی ،پہلا ٹی ٹوئنٹی آج ہوگا، بنگلہ دیش ٹیم کے دورے پر خوشی ہے ، شائقین کے سامنے بہترین پرفارمنس دینے سے ٹیم کا مورال بلند ہوگا ، مہمان ٹیم کو آسان نہیں لینگے، کپتان ثناء میر کی پریس کانفرنس ،پاکستان میں گھر جیسا محسوس کررہے ہیں، پاکستانی ٹیم دنیا کی پانچویں بہترین ٹیم ہے، اس کے خلاف بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے،بنگلہ دیشی کپتان

بدھ 30 ستمبر 2015 08:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2015ء) پاکستان اور بنگلادیش کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا۔ کپتان ثنا میر کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، جبکہ بنگلادیشی کپتان سلمٰی خاتون بھی اپنی ٹیم کی بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں۔کراچی کے ساوتھ اینڈ کلب میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کے لوگو اور ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثنا میر نے کہا کہ بنگلادیش کے دورہ پاکستان پر بہت خوشی ہے، اپنے شائیقین کے سامنے پرفارمنس دینے سے ٹیم کا مورال مزید بلند ہوگا۔دوسری جانب بنگلادیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گھر جیسا محسوس کررہے ہیں، پاکستانی ٹیم دنیا کی پانچویں بہترین ٹیم ہے، اس کے خلاف بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔ بنگلادیشی ٹیم کے منیجر شفیق الحسن نے پاکستان میں سیکورٹی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ دورے کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :