پرانے ڈیزائن کے پاکستانی کرنسی نوٹوں 30نومبر 2016 تک ہی چلیں گے، یکم دسمبر 2016سے پرانے ڈیزائن کے نوٹ ناقابل قبول ہونگے، سٹیٹ بینک کی منسلک بنکوں کو ہدایت جاری

بدھ 30 ستمبر 2015 08:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2015ء)سٹیٹ بینک نے پرانے ڈیزائن کے پاکستانی کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ جس کے تحت پرانے کرنسی نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

شیڈول بنکوں کوسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری مراسلہ کے مطابق یکم دسمبر 2016سے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہو گی تاہم پہلے مرحلے میں 10، 50 ،100 اور ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹ ناقابل قبول ہونگے۔تاہم سٹیٹ بینک کے مطابق پرانے ڈیزائن کے نوٹ جمع کراکر مفت میں نئے نوٹ وصول کیے جاسکتے ہیں ۔