آئرلینڈ:ایک گھنٹے میں 1848کپ چائے تیارکرنیکا ریکارڈ

بدھ 30 ستمبر 2015 09:01

ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2015ء) آئرلینڈ میں 12افراد نے ایک گھنٹے میں 1848کپ چائے تیار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ آئرلینڈ کے دار الحکومت ڈبلن میں 12افراد نے ایک گھنٹے میں 1848کپ چائے تیار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

(جاری ہے)

مقامی سپر مارکیٹ کی جانب سے منعقد کئے گئے اس انوکھے مقابلے کے دوران 12افراد نے انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ یہ کارنامہ سر انجام دیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ لندن میں ایک گھنٹے کے دوران 1608کپ چائے تیار کرکے قائم کیا گیا تھا۔