پنجاب کے 5اضلاع کے ریٹر نگ آفیسرز نے تحر یک انصاف کے ضلعی آرگنائزرز کے دستخط شدہ ٹکٹوں کو پارٹی کے بلدیاتی ٹکٹ کے طور پرتسلیم کر نے سے انکار کرد یا

بدھ 30 ستمبر 2015 08:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2015ء) پنجاب کے 5اضلاع کے ریٹر نگ آفیسرز نے تحر یک انصاف کے ضلعی آرگنائزرز کے دستخط شدہ ٹکٹوں کو پارٹی کے بلدیاتی ٹکٹ کے طور پرتسلیم کر نے سے انکار کرد یا جبکہ تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ریٹر نگ آفیسرز کا یہ رویہ غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے صوبائی الیکشن کمیشن کو اسکا سخت اور فوری نوٹس لینا چاہیے ورنہ ہم شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ ، وہاڑی، بہاولنگر، چکوال اور ننکانہ میں ریٹر نگ آفیسر ز نے تحر یک انصاف کے ضلعی آرگنائزرز کے دستخط شدہ ٹکٹوں کو تحر یک انصاف کے ٹکٹ کے طور پر تسلیم کر نے سے اچانک انکار کرد یا ہے جس سے پر تحر یک انصاف کے عہدیداروں کی جانب سے بھی شدیداحتجاج کیا جا رہا ہے جبکہ پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ریٹر نگ آفیسرز کا یہ اقدام تحر یک انصاف کے بلدیاتی امیدواروں کیلئے مشکلات پیدا کر نے کے مترادف ہیں اوکاڑہ سے چوہدری اظہر، وہاڑی سے چوہدری طاہر واہلہ ، بہاولنگر سے ملک مظفر ، چکوال سے راجہ یاسر سرفراز اور ننکانہ میں این اے 137سے اعجاز احمد شاہ پارٹی کی ٹکٹ جاری کرنے کے مجاز ہیں اور ریٹر نگ آفیسر ز آئینی طور پر ان ٹکٹوں کو فوری طور پر تسلیم کر نے کے پابند ہیں ۔

متعلقہ عنوان :