تحریک انصاف لیبر ونگ سندھ کی تمام تنظیمیں توڑ دی گئیں ،کراچی ڈویژن کیلئے نئے صدر کے طور پر جمال خان شیروانی اور جنرل سیکریٹری کی حیثیت سے سیدعلاؤالدین آغا نامزد ،لیبر ونگ تمام یونین کمیٹیوں ،یونین کونسلوں اور ڈسٹرکٹس میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی، صدر زبیر خان

بدھ 30 ستمبر 2015 08:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور لیبر ونگ پاکستان کے صدر زبیر خان نے فوری طور پر لیبر ونگ سندھ کی تمام تنظیمیں توڑ دیں اور کراچی ڈویژن کے لئے نئے صدر کے طور پر جمال خان شیروانی اور جنرل سیکریٹری کی حیثیت سے سیدعلاؤالدین آغا کو نامزد کردیا ہے۔لیبر ونگ تمام یونین کمیٹیوں ،یونین کونسلوں اور ڈسٹرکٹس میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ لیبر ونگ کے نئے نامزد کردہ صدر جمال خان شیروانی،جنرل سیکریٹری سید علاؤالدین آغا،حافظ فضل کریم ایڈوکیٹ،خالد عمران،شاہنواز صدیق،علی اعوان،رضوان خان ،سعید الرحمن مدنی،عزیز الرحمن اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ان کامزید کہا کہ پی ٹی آئی میں عمران عارف،فردوس شمیم،عارف علوی اور کچھ ایسے لوگگ موجود ہیں جو کہ اے سی روم میں بیٹھ کر فیصلے کرتے ہیں اور سندھ کونسل میں ان کے آگے پیچھے جی حضور کرنے والے پسند کرتے ہیں اور میرٹ پر پارٹی ممبران کو آگے بڑھنے نہیں دیتے جن لوگوں نے سندھ میں پی ٹی آئی کو بنایا ان کو تقسیم کردیا گیا اس کی ایک اہم وجہ لیڈر شپ کا بحران ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں کہ90فیصد کارکن مڈل مین اور غریب عوام ہیں اور سندھ پی ٹی آئی کا مےئر بھی کوئی مڈل مین ہوگا یہ ڈرائنگ روم میں بیٹھے لوگ ایڑھی چوٹی کا زور لگالیں لیکن اصل عوام کا میڈیٹ ان ہی مڈل مین سے لیگا۔زبیرخان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ہر شعبے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور کراچی سمیت سارا سندھ کرپشن،بدانتظامیی کے شدید بحران اور مسائل کا شکار ہے۔

بلدیاتی انتخابات کے ذریعے حقیقی عوامی قیادت کے انتخاب سے عوام ان مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرسکیں گے ۔کراچی جو کہ ایک مزدور پرور شہر اور محنت کش تحریکوں کا سرخیل رہا ہے اور ماضی میں ان ہی عام لوگوں اور مزدوروں نے بڑی بڑی تحریکیں چلاکر اپنی بھرپور قوت کااظہار کیا ہے آج ایک بار پھر یہی مزدور،طلباء،خواتین ،نوجوان اور متوسط طبقے دیگر افراد اپنے اتحاداور بیداری شعور کے ساتھ اپنے ووٹ کا استعمال تحریک انصاف کے لئے کریں گے اور آئندہ شہر کراچی کا مےئر تحریک انصاف سے ہوگا جو صحیح معنوں میں عوامی امنگوں کر ترجمان اور شہر کراچی کے مسائل کے حل کے لئے مسیحا کا کردار ادا کریگا۔

انہوں ں نے سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے عالم اسلام کے تمام مسلمانوں سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔