پنجاب پولیس کا ساڑھے3ہزار بلٹ پروف جیکٹس افسران اور اہلکاروں کی وردی کیلئے لاکھوں میٹر کپڑا اور جوتے خریدنے کا فیصلہ ، ٹینڈر طلب کئے جائیں گے

بدھ 30 ستمبر 2015 08:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2015ء)پنجاب پولیس نے ساڑھے3ہزار بلٹ پروف جیکٹس افسران اور اہلکاروں کی وردی کیلئے لاکھوں میٹر کپڑا اور جوتے بھی خریدنے کا فیصلہ کرلیا جلد ٹینڈر طلب کئے جائیں گے،پنجاب پولیس نے دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر ساڑھے3000بلٹ پروف جیکٹس خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے،پولیس اہلکاروں کی وردی کے لئے لاکھوں میٹر کپڑا بھی خریدا جائے گا،پولیس اہلکاروں کی پینٹ کیلئے ساڑھے پانچ لاکھ میٹر جبکہ شرٹ کیلئے سوا سات لاکھ میٹر سے زائد کپڑا اور50ہزار جوتے خریدے جائیں گے،جس کیلئے بہت جلد ٹینڈر طلب کئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :