بلوچستان میں امن تباہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،میجر جنرل شیر افگن،بلوچ ہمارے بھائی ہیں ،چند ملک دشمن عناصرانہیں ورغلا کر اپنے مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں ،ملک دشمن عناصر کے کسی بھی طرح کے منفی عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،آئی جی ایف سی بلوچستان

بدھ 30 ستمبر 2015 08:42

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2015ء)آئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل شیر آفگن نے کہاہے کہ بلوچستان میں امن کو تباہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،بلوچ ہمارے بھائی ہیں چند ملک دشمن عناصرانہیں ورغلا کر اپنی مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں ایف سی ملک دشمن عناصر کے کسی بھی طرح کے منفی عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دے گی پنجگور کے لوگ امن پسند مہمان نوازہیں اور انکا علاقہ ذرخیز ہے لیکن کچھ لوگ علاقے کی تعمیر وترقی اور اس کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ایف سی عوام میں سے ہے عوام ایف سی کے ساتھ ہے کسی بھی علاقے میں امن وامان کا کردار وہاں کے رہنے والے لوگوں پر منحصر ہے یہاں کے عوام ایف سی کے ساتھ تعاون کرے تو کوئی دشمن ہمارے بچوں کو خوف زدہ نہیں کرسکتا ہے،ان خیالات کا اظہار آئی جی ایف سی شیر آفگن نے پنجگور کے دورے کے مواقع پر ایف سی کیمپ میں پنجگور کے بلوچ قوم پرست و مہذہبی سماجی قیادت سے پنجگور امن وامان کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہاہے ایف سی کے جوان اپنے عوام کی جان ومال کی تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرئیگی،کچھ لوگ غیر ملکی ایجنڈے پر بلوچستان میں بدامنی پھیلا رہے ہیں جیسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا عوام کی جان ومال کی تحفظ ایف سی کی ذمہ داری ہے ایف سی عوام سے آئی ہے اور عوام ایف سی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں،ہماری کوشش ہے کہ ہم بلوچستان کے عوام کو خوشحال قوم کی حیثیت سے دیکھیں انہیں اچھی ماحول فراہم کرنے کیلئے پنجگور میں ایک ایف سی اسکول و اسپتال قائم کررہے ہیں جو جلد فکشنل ہوکر کام شروع کرئیگی گزشتہ ادوار سے اب پنجگور کے حالات کافی بہتر ہوئے جسکی کریڈیٹ یہان کے سیاسی لیڈر شپ کو جاتی ہے جہنوں نے اتحاد کے ساتھ ان عناصر کے خلاف کھڑے ہوئے ،اس دوران صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ،بی این پی مینگل کے کفایت بلوچ،ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالمالک بلوچ،ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر یونس،جمعیت کے حافظ اعظم بلوچ،مسلم لیگ نون کے آغا شاہ حسین،اشرف ساگر،و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :