صوبہ بھر میں بغیرپائلٹ ‘ ریموٹ کنٹرول جہاز اور ہیلی کیم وغیرہ کے استعمال پر پابندی عائد

اتوار 22 نومبر 2015 09:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2015ء) صوبہ پنجاب میں بغیر پائلٹ اور ریموٹ کنٹرول جہاز وغیرہ استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔ سیکرٹری صوبائی محکمہ داخلہ نے ضابطہ فوجداری 1898ء زیردفعہ 144صوبہ بھر میں فضائی میڈیا کوریج اور سپورٹس وغیرہ کے لئے بغیرپائلٹ جہاز (ڈرونز)‘ ریموٹ کنٹرول ماڈل ایئرکرافٹ‘ بغیر پائلٹ ایئر کرافٹ سسٹم‘ فلائنگ کیمرے‘ کوارڈ کاپٹر‘ ہیلی کیم اور بیلون وغیرہ کے استعال اور فلائنگ پر پابندی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور 20 دسمبر تک نافذ العمل رہے گی۔