جونیئر ایشیا کپ سیمی فائنل راؤنڈ ، گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوریا کو پینلٹی شوٹ پر 8-7سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ، بھارت نے جاپان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-1سے شکست دی، ٹورنامنٹ کا فائنل آج روایتی حریفوں بھارت اورپاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا

اتوار 22 نومبر 2015 09:32

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2015ء) کوالالمپور میں جاری جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان کی شاندار پرفارمنس جاری ، سیمی فائنل میں کوریا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینلٹی شوٹ پر 8-7سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ، فائنل آج روایتی حریف بھارت سے ہوگا ، بھارت نے جاپان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-1سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی ۔

(جاری ہے)

کوالالمپور میں کھیلے جانے والے جونیئر اشیاء کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور کوریا کے درمیان میچ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا دونوں ٹیموں کے ایک دوسرے کے گول پر تاپڑ توڑ حملے مقررہ وقت پر دونوں ٹیمیں سبقت حاصل نہ کرسکی اور میچ 2-2سے برابر رہا جس پر میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ پر کیا گیا پاکستان نے پینلٹی شوٹ پر مزید 6گول کئے جبکہ کوریا نے 5گول کرسکا اس طرح پاکستان نے کوریا کو 8-7سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا فائنل میں گرین شرٹس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا جس نے پہلے سیمی فائنل میں جاپان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-1سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ۔

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج اتوار کو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا

متعلقہ عنوان :