” زندگی ہار گیا اور شرط جیت گیا“نوجوان وحیدٹرین کی ٹکر سے جا ں بحق ہوگیا،4 دوستوں نے پٹڑی پر زیادہ سے زیادہ دیر تک بیٹھنے کی شرط رکھی ،ٹرین آنے پر 3 نوجوان بھاگ گئے

اتوار 22 نومبر 2015 09:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2015ء)19 سالہ انجینئرنگ کا طالب علم زندگی ہار گیا اور شرط جیت گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز فیصل آباد کے علاقے سمن آباد پھاٹک کے نواح میں 4 دوستوں نے شرط لگائی کہ آج بچپن کی یادہ کرتے ہیں کہ ٹرین آنے سے قبل کافی دیر تک پٹڑی ٹرین پر کون زیادہ دیر تک بیٹھتا ہے ،چاروں نوجوان آپس میں دوست اور کزن بھی تھے ،شرط لگانے کے بعد سمن آباد پھاٹک ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے اور ٹرین کے آنے کا انتظار کرنے لگے جیسے ہی ٹرین قریب آئی تو ٹرین ڈرائیور نے لارم بھی بجائے جس کے بعد تین دوستوں نے پٹڑی سے چھلانگیں لگادیں تاہم 19 سالہ وحیدنامی نوجوان شرط جیتنے کیلئے آخری وقت تک بیٹھا رہاجیسے ہی ٹرین قریب آئی تو وحید نے بھی چھلانگ لگانے کی کوشش کی تاہم ٹرین کا انجن اس کے سرپر جا لگا جوزخمی حالت میں دور جاگر ا جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وحید کا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہوگیا۔