ہوٹل پر حملہ، مالی میں تین مشتبہ افراد کی تلاش جاری

اتوار 22 نومبر 2015 09:57

بماکو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2015ء)مالی کے حکام نے کہاہے کہ بماکو کے ایک لگژری ہوٹل پر حملے میں ملوث تین مشتبہ جنگجووٴں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

جمعے کے روز ہوئے اس حملے میں اکیس افراد مارے گئے تھے، جن میں ایک امریکی اور ایک روسی باشندہ بھی شامل تھا۔ مقامی میڈیا نے مالی کے سیکورٹی اداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشتبہ افراد کی گرفتاری کی خاطر کوشش کی جا رہی ہے۔ اس خونریز کارروائی کے بعد مالی میں دس دنوں کے لیے ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :