شام، دیر الزور میں شدید بمباری،36 افراد ہلاک

اتوار 22 نومبر 2015 09:57

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2015ء)شامی علاقے دیر الزور میں شامی اور روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کم از کم چھتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے داعش کے ٹھکانوں پر کی گئی اس تازہ کارروائی کو شامی خانہ جنگی کے دوران اب تک کی شدید ترین بمباری قرار دیا ہے۔ آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان کے بقول شامی اور روسی جنگی طیاروں نے دیر الزور کے مختلف اضلاع میں ستر حملے کیے، جن کے نتیجے میں درجنوں مشتبہ جنگجو زخمی بھی ہوئے۔ اس صوبے کا زیادہ تر علاقہ جہادیوں کے قبضے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :