امین فہیم کو پچھلے ماہ ہی د بئی کے نجی اسپتال میں کینسر آخری اسٹیج پر ہونے کا بتا یا گیا،چھو ٹی بیگم زبردستی انہیں پا کستان لائیں

اتوار 22 نومبر 2015 09:52

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کے ر ہنمامخدوم امین فہیم کو پچھلے ماہ ہی د بئی میں ایک نجی اسپتال میں کینسر آخری اسٹیج پر ہونے کا بتا یا گیا تھا مگر وہ انہیں پا کستان جا نے کی اجازت نہیں دے رہے تھے اس پر مخدوم امین فہیم کی چھو ٹی بیگم نے احتجاج کیا اور اپنے شو ہر کو پا کستان لائیں پاکستان آخر نجی اسپتال میں جب ان کا علاج ہواتو وہ قدرے بہتر ہو گئے لیکن کینسر میں فرق تو نہیں آیا مگر وہ کچھ پر سکون ہوئے ان کی دو بیٹیاں د بئی میں ڈا کٹر ہیں انہوں نے بھی وا لد کو پا کستان جانے کی اجازت دی ہفتہ کے روز جب مخدوم امین فہیم خا لق حقیقی سے جاملے تو ان کی دو نوں ڈا کٹر بیٹیاں آخری دیدار نہ کر سکیں اور وہ شام کراچی اےئر پورٹ پر پہنچیں اور وہا ں سے وہ ہالہ روا نہ ہو ئیں مخدوم امین فہیم کے اہل خا نہ صبح 9بجے ہالہ چلا گیا

متعلقہ عنوان :