پاک بھارت سیریز سیاست کی بھینٹ چڑھ گئی،شہریارخان کی ششانک منوہر سے کوئی ملاقات شیڈول نہیں، میڈیا رپورٹس،بھارتی بورڈ کے سربراہ آج شہریارخان سے ملاقات کرینگے، پاکستان اوربھارت کے درمیان ایم او یو کے تحت آٹھ سالوں میں چھ سیریز طے ہیں، پہلی باہمی سیریز دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں شیڈول تھی جس کے امکانات ختم ہوگئے ہیں

اتوار 22 نومبر 2015 09:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2015ء) پاک بھارت سیریز سیاست کی بھینٹ چڑھ گئی، پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ باہمی سیریز پر بھارت کا کوئی جواب نہیں آیا، شہریارخان کی ششانک منوہر سے کوئی ملاقات بھی شیڈول نہیں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارتی بورڈ کے سربراہ آج شہریارخان سے ملاقات کرینگے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اوربھارت کے درمیان ایم او یو کے تحت آٹھ سالوں میں چھ سیریز طے ہیں، پہلی باہمی سیریز دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں شیڈول تھی جو اب سیاست کی بھینٹ چڑھ چکی ہے،پی سی بی ذرائع کے مطابق پاک بھارت سیریز کے بچے کچے امکانات بھی ختم ہوگئے، دوطرفہ سیریز کے حوالے سے بی سی سی آئی کو کئی تجاویزدی گئیں لیکن انہوں نے کوئی جواب دینا گوارہ نہیں سمجھا، شہریارخان کی دبئی میں بھارتی بورڈ کے صدر ششانک منوہر سے کوئی ملاقات طے نہیں،دوسری جانب بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دونوں بورڈز کے سربراہان کی ملاقات اتوار کے روز دبئی میں ہوگی، جس میں بنگلہ دیش یا سری لنکا میں سیریز کھیلنے پرمذاکرات ہونگے،واضع رہے بھارتی بورڈ نیوٹرل وینیوزپرکھیلنے سے پہلے ہی انکارکرچکا ہے، پاکستان نے بھی بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔