کسٹمز حکام نے قیمتی موبائل فونز اور یوپی ایس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،3613قیمتی موبائل اور 360 یوپی ایس برآمد کرلئے ، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

اتوار 22 نومبر 2015 09:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2015ء)کسٹمز حکام نے قیمتی موبائل فونز اور یوپی ایس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،3613قیمتی موبائل اور 360 یوپی ایس برآمد کرلئے ، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلی جنس نے کروڑوں روپے مالیتی اسمگل شدہ موبائل ، ان کے اضافی پارٹس ، یو پی ایس پکڑ لیا ہے ، پکڑے گئے موبائل فونز اور یو پی ایس افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے پردے میں آئے تھے ، سمگلروں کے خلاف کسٹمز انٹیلی جنس سے مسلسل سخت کارروائی کرنے کا ع ندیہ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلی جنس کو مخبر سے اطلاع ملی کہ لاہور میں ایک گروپ موبائل فون کی سمگلنگ میں ملوث ہے جس پر کسٹم ڈائریکٹر لاہور سعود عمران نے رضوان صلابت ایڈیش ڈائریکٹر کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اور عملہ کسٹمز نے عدالت سے سرچ وارنٹ لے کر متعلقہ پولیس کی معاونت سے کارروائی کرتے ہوئے سرور روڈ لاہور پر ریڈ کیا اس دوران بھاری مقدار میں سمگل شدہ تین ہزار 613قیمتی موبائل فونز ،اسیسریزاور 360یوپی ایس برآمد کرکے قبضے میں لے لئے ، زیادہ تر سامان پر ٹرانزٹ فار افغانستان کی مہر لگی ہوئی تھی ۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :