وزیر اعظم نواز شریف کا دہشت گردی ،لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کا عزم ،بچے پاکستان کا مستقبل، انہیں اعلیٰ تعلیم کیلئے گاؤں کی سطح پر سہولیات فراہم کریں گے،خانیوال تاملتان ایم فور موٹر وے سیکشن کے افتتاحی تقریب سے خطاب، طالبات کے سکول کا دورہ

اتوار 22 نومبر 2015 09:48

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2015ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی ،لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے خانیوال کے علاقے شام کوٹ میں طالبات کے سکول کا دورہ کیا ،وزیر اعظم نے سکول کو ہائیر سکینڈری کا درجہ دینے اور آئی ٹی لیب بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں انہیں اعلیٰ تعلیم کیلئے گاؤں کی سطح پر سہولیات فراہم کریں گے اور طلبہ کو تعلیم کے حصول کیلئے جدید ٹرانسپورٹ کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے،تفصیلا ت کے مطابق ہفتہ کے روز وزیر اعظم نواز شریف شام کوٹ کے مقام پر خانیوال تاملتان ایم فور موٹر وے سیکشن کے افتتاحی تقریب سے خطاب کے بعد علاقے کے نواح میں طالبات کے سکول کا دورہ کیا اورکچھ وقت اساتذہ اور طالبات کے ساتھ گزارا ،اس دوران وزیر اعظم نے طلباء سے مسائل بھی سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور موقع پر موجود حکام کو ہدایت کی کہ سکول میں طلبہ کو صاف پانی کیلئے واٹر کولر فراہم کئے جائیں،سکول کے بچیوں اور اساتذہ نے وزیر اعظم نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے اس موقع پروزیر اعظم نے انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور بچوں کو پاکستان زندہ بعد کے نعرے بھی لگوائے