دہشت گرد کسی مذہب یا نسل کی نمائندگی نہیں کرتے، نجیب رزاق، دہشت گردوں کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بھرپور جواب دینے کی ضرورت ہے‘ ملائشیین وزیراعظم کا آسیان اجلاس سے افتتاحی خطاب

اتوار 22 نومبر 2015 10:00

کوالا لمپور ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2015ء )ملائشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ اسلام پسندانہ انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ آسیان اجلاس سے افتتاحی خطاب میں انہوں دہشت گردی کو بربریت پسندانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد کسی مذہب یا نسل کی نمائندگی نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

بیروت، پیرس اور مالی میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں رزاق نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بھرپور جواب دینے کی ضرورت ہے۔ آسیان اجلاس میں شرکت کے لیے اٹھارہ ممالک کے رہنما کوآلالمپور میں موجود ہیں، جن میں امریکی صدر اوباما بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :