امین فہیم کا سیاسی جانشین اور خالی نشست پر کون الیکشن لڑیگا ؟،مخدوم خاندان کل سوئم کے موقع پر دو اہم فیصلے کریں گے

اتوار 22 نومبر 2015 09:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2015ء)مخدوم خاندان کل بروز پیر مخدوم امین فہیم کے سوئم کے موقع پر دو اہم فیصلے کریں گے مخدوم امین فہیم کا سیاسی جانشین کون ہوگا؟ اور مخدوم امین فہیم کی خالی نشست پر کون الیکشن لڑیگا ؟کیونکہ ان کے بڑے بیٹے مخدوم جمیل الزماں اس وقت صوبائی وزیر ہیں اگر وہ اپنے والد کی نشست پر حصہ لیں گے تو پھر ان کی خالی ایم پی اے کی نشست پر کون حصہ لے گا اور اگر مخدوم جمیل ایم این اے کا الیکشن نہیں لڑتے تو پھر اس نشست پر کس کو لایا جائیگا ؟ کیا مخدوم امین فہیم کے بھائی مخدوم خلیق الزماں اورمخدوم رفیق الزماں اپنے بھتیجوں کو آگے لائیں گے یا پھر وہ سیاسی جانشین بننے کی کوشش کریں گے ؟ یہ فیصلے کل بروز پیر کو ہونگے۔